پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ای چالان کی ادائیگی آن لائن کرنے کا فیصلہ 

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ای چالان کی ادائیگی آن لائن کرنے کا فیصلہ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محکمہ خزانہ کے اشتراک سے ای چالان کی ادائیگی آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق بینک جانے کا جھنجھٹ اور قطار میں کھڑے ہونیکا طویل انتظارجیسی مشکلات کے خاتمے کے لیے اتھارٹی نے شہریوں کو سہولت میسر کرتے ہوئے ای چالان آن لائن جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے آن لائن ادائیگی کی سہولت کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے محکمہ خزانہ کے اشتراک سے آن لائن ادائیگی کے معاملات طے پا چکے ہیں جن پر جلد عملدرآمد کردیا جائیگا۔ای چالان پنجاب ePay موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ون لنک پر ادا کیے جا سکیں گے ای چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا مزید یہ کہ کورونا میں سوشل ڈسٹینس کو برقرار رکھنے میں مددہوسکے گی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا کہنا تھاکہ آن لائن ادائیگی کی سہولت کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -