موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس، 34 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس، 34 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 11 ارب روپے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 34 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 3 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے وکلاء کوحتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے،ملزموں کے خلاف نیب کی جانب سے کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جنکی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے، ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے لگ بھگ 11 ارب روپے لوٹے، تمام ملزمان کی گرفتاری پنجاب کے مختلف شہروں سے سٹنگ آپریشن کے دوران ہوئی تھی،دوران تحقیقات ملزمان کیجانب سے عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئیخطیر رقوم بٹورنے کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -