چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ملزمان فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب

 چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ملزمان فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں تمام ملزمان کو آئندہ تاریخ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے  جبکہ ملزم طارق شاہ کے مزید 14 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے، احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی،نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ کیس میں آٹھ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں ملزمان نے معاہدہ سے انحراف کرتے ہوئے 850 کنال زمین سوسائٹی کو فراہم کی جبکہ ملزمان نے مجموعی طور پر 5000 کنال زمین فراہم کرنا تھی چنار باغ سوسائٹی معاہدہ کی رو سے ہر 8 کنال زمین کے بدلہ سوسائٹی کی،مینجمنٹ کمیٹی نے 3 کنال ڈویلپڈ پلاٹ فراہم کرنا تھے۔ 

مزید :

علاقائی -