شراب لائسنس کیس، نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب

  شراب لائسنس کیس، نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے خلاف شراب لائسنس اجراء کے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر تے ہوئے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی،اکرم اشرف گوندل کو بطور ریفرنس عدالت میں طلب کر رکھا ہے،ملزم کی اس کیس میں عدالت عالیہ سے ضمانت منظور ہو چکی ہے نیب پراسیکیوٹر کے مطابق اکرم اشرف گوندل پر شراب لائسنس اجراء مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام عائد ہے اکرم اشرف گوندل نے شراب لائسنس اجراء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اکرم اشرف گوندل نے ایسے ہوٹلز کو لائسنس جاری کرنے میں کرادرا ادا کیا جو دائرہ کار پر پورا نہیں اترتے تھے۔

مزید :

علاقائی -