ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد کومعطل کر کے لائن حاضر کر دیاگیا

ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد کومعطل کر کے لائن حاضر کر دیاگیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد سب انسپکٹر محمد اشرف کوفوری معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔معطلی کا فیصلہ سکیورٹی امور میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے حوالے سے سپیشل رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر محمد اشرف کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ اشفاق خان نے مسلسل ناقص کارکردگی کی بنیاد پرایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نعیم انجم اور ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لکھپت انسپکٹر محمد جاوید کو بھی لائن حاضر کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن انسپکٹر محمد شعیب خاں کو ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر نئیر نثار احمدکو ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لکھپت اورسب انسپکٹر محمد اسد اقبال پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن تعینات کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ فرائض سے غفلت اور ناقص کارکردگی کے متحمل افسران اہم عہدوں پر رہنے کے قابل نہیں۔انہوں نیتمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -