بھارتی وزیر اعظم مودی انتہا پسند و جنونی انسان ہے، فنکار

بھارتی وزیر اعظم مودی انتہا پسند و جنونی انسان ہے، فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک انتہا پسند اور جنونی انسان ہے وہ بھارت میں مسلمانوں کیلئے مسلسل عرصہ حیات تنگ کررہا ہے لیکن موجودہ حالات میں بھارتی مسلمانوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب ان کی آواز کو دبانا ممکن نہیں ہے۔ ۔ موودی کے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم نے پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ دکھا دیا ہے۔بھارتی حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے اب کشمیر کو مزید اپنے قبضہ میں نہیں رکھ سکتی۔ سینئر اداکارقوی خان، شاہد حمید،ماریہ واسطی،احسن خان، زارا شیخ،زین بیگ،اسد جبل،فاروق مینگل،سعدیہ خان،آمنہ الیاس،رابعہ بٹ، اسد زمان،دانش نواز،امین اقبال،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،،اشعر اصغر،آغاعباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافرراجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،آغا قیصر عباس،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،روبی انعم،اظہر بٹ،حمیرا،عروج،عینی رباب،مجید ارائیں اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ کشمیر بھارت کاحصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور ہم اسے دشمن کے پنجوں سے آزاد کرائیں گے۔

مزید :

کلچر -