سینئر ہاکی چیمپین شپ: نیشنل بینک اور واپڈا فائنل میں پہنچ گئے 

سینئر ہاکی چیمپین شپ: نیشنل بینک اور واپڈا فائنل میں پہنچ گئے 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020 میں نیشنل بینک آف پاکستان اورپاکستان واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا پہلے  سیمی فائنل میں نیشنل بینک آف پاکستان نے سوئی سدرن گیس کو شکست دیدی،کھیل کا فیصلہ سڈن ڈیتھ سڑوک پر ہوا،مقررہ وقت کے اندر کھیل 2، 2 گول سے برابر رہا تھا۔پہلے لیے جانے والے پانچ پانچ پینلٹی شوٹ بھی برابر رہے تھے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ہاکی کے نیشنل چمپئن شپ کے ٹورنامنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور جلد سکول و کالجز میں اس کو بحال کریں گے،جب تک ہاکی میں سپانسرز نہیں آئیں گے تب تک ہاکی فروغ نہیں ہوگا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نیشنل چمپئن شپ ہاکی کے سیمی فائنل کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے نیشنل چمپئن شپ کے ٹورنامنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کو بحال کرنا ہے۔ کہاکہ میں جب چھوٹا تھا تو مجھے اپنے ہاکی کے کھلاڑیوں کے شرٹ نمبر بھی یاد ہوتے تھے،ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور جلد سکول و کالجز میں اس کو بحال کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ ملک میں ہاکی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ ہاکی کے سکول اور کالجز میں دوبارہ ٹورنامنٹ کروائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں لاہور اور کراچی کا مقابلہ ہر شائقین نے دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہاکی میں سپانسرز نہیں آئیں گے تب تک ہاکی فروغ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جیسے پی ایس ایل کھیلا گیا ویسے ہی امید ہے ہاکی بھی کھیلا جائے گا،میرے مطابق کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی علاقائی سٹرکچر لانا پڑے گا۔فائنل آج پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین  کھیلا جائے گا مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -