قومی فاسٹ بولر حسن علی انجری سے نجات نہیں پاسکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی انجری سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی اپنی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے، پی سی بی کے میڈیکل پینل کی تجویز پر انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حسن علی نے کمر کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد ابھی تک قائد اعظم ٹرافی کے 2میچز میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی ہے، جن میں سندھ کے خلاف میچ میں انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ 6.2اوورز کرانے کے بعد ہی گراونڈ سے باہر چلے گِئے تھے۔
، اس میچ میں ان کی وکٹوں کی تعداد دو رہی ہے۔دوسری جانب اظہر علی کی جگہ عثمان صلاح الدین سینٹرل پنجاب کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ عمران فرحت بلوچستان ٹیم کی قیادت کریں گے، ان سے پہلے یاسر شاہ اور عمران بٹ کپتان تھے۔