شعیب  نے اس انداز میں شادی کی پیشکش کی منع نہیں کر سکی،ثانیہ 

 شعیب  نے اس انداز میں شادی کی پیشکش کی منع نہیں کر سکی،ثانیہ 

  

 ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک نے اْنہیں ایسے انداز میں شادی کیلئے پروپوز کیا تھا کہ وہ انہیں منع ہی نہیں کرسکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے سرحد پار کرکٹر سے شادی کیوں کی؟ اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب ملک نے اْنہیں جس طرح سے شادی کیلئے پرپوز کیا تھا وہ بے حد شاندار تھا، جس کے بعد وہ شعیب کو انکار نہیں کرسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -