آسٹر یلیا ونیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی، وسیم خان 

  آسٹر یلیا ونیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی، وسیم خان 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو محمد وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا کہ پی سی بی جو بھی کام کررہی ہے پاکستان کے لیے کررہی ہے، فرنچائز اونرز سے پی سی بی کے معاملات ٹھیک نہیں یہ تاثر غلط ہے، اب پی ایس ایل 6کی تیاری جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں آکر 2ٹی20میچز کھیلے گی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کرونا صورت حال بہتر ہوئی تو شائقین کو بھی اسٹیڈیم آنے کا موقع ملے گا، غیرملکی کھلاڑیوں کااعتماد بحال کررہے ہیں۔گفتگو کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 5سالہ اسٹریٹجی میں ہم کارکردگی دکھارہے ہیں، جب کارکردگی دکھاتے ہیں تو لوگوں کی سوچ تبدیل ہوتی ہے پی، ایس ایل کو پاکستان میں لایا گیا یہ کارکردگی سب کیسامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے ہم سب مل کر کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -