قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ  25 دسمبر سے شروع ہو گی

   قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ  25 دسمبر سے شروع ہو گی

  

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان  ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ  25 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔  پاکستان ٹین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔چمپئن شپ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ٹیم ایونٹ، انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

۔ چیمپئن شپ  کے سیمی فائنل مقابلے 29 دسمبر کو جبکہ فائنل 30 دسمبر کو کھیلاجائے گا۔چیمپئن شپ  کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -