گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے غالب جمخانہ کو شکست دیدی

    گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے غالب جمخانہ کو شکست دیدی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد غالب جم خانہ کلب کو چاروکٹوں سے شکست دے کر 36ویں یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹاؤن شپ  وائٹس پر ہونے والے اس میچ کی خاص بات گولڈن سٹار کلب کے نوجوان احمد اشرف کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی تھی پہلے کھیلتے ہوئے غالب جم خانہ نے مقررہ 18 اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے مصطفے میاں 32، ولی خان 25، حیدر سہیل 16 اور عصمت اللہ 15 رنز بناکر نمایاں رہے، احمد اشرف اور توقیر عباس نے تین تین جبکہ کپتان صداقت علی، سمامہ ریاض اور میر سعید نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، گولڈن سٹار کلب نے میچ کی آخری گیند پر چاروکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔

،،، احمد اشرف 62، عبداللہ 36،جواد مقصود 24 اور الیاس احمد 10 رنز بناکر نمایاں رہے،،،غالب جم خانہ کے عبدالغفار، اسد مختار، سیف خان اور عصمت اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،،عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر گولڈن سٹار کلب کے احمد اشرف مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -