اگلے برس سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں، معین 

اگلے برس سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں، معین 

  

کیپ ٹاؤن(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انگلش آل راؤنڈر نے برطانوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔معین علی نے کہا کہ حال ہی میں وہ پاکستان جا کر پی ایس ایل کھیلے جو حیرت انگیز تجربہ تھا، وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانا پسند کریں گے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ ہیپاکستان اور ویسٹ انڈین کی ٹیموں نے کرونا وائرس کے عروج کے دور میں انگلینڈ کا دورہ کرکے دل جیت لئے۔

 میزبان کرکٹ بورڈ کا مالی بحران کم کرنے میں مدد کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا، انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں 16 برس بعد پاکستان پہنچے گی۔انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبر میں کراچی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -