شہباز شریف کی خراب طبیعت کی باتیں صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ: فیاض الحسن

 شہباز شریف کی خراب طبیعت کی باتیں صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ: فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے شہباز شریف کی خراب طبیعت کی باتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے زیادہ کچھ نہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانون کے مطابق ہر سہولت میسر ہے، اب سے دونوں ملزمان کو عدالتی حکم کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائیگی۔ ن لیگ عوامی ہمدردی سمیٹنے کیلئے شہباز شریف کی بیماری کا جھوٹا پراپیگنڈا کرنے سے باز رہے۔ قبل ازیں اپنے آفس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم، سپیشل سیکرٹری، ڈی آئی جیز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیاض الحسن چوہان کو جیلوں میں قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات، رحم کی اپیلوں، جیل قوانین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں خالی سیٹوں، پوسٹوں کی اپگریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر وزیر جیل خانہ جات نے پنجا ب میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈی آئی جی تک ایک پوسٹ پر3 سال سے زائد عرصہ رہنے والے افسران کی تفصیلات، پو سٹنگ چارٹ، جیلوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات اور تمام جیل افسران کے گھروں میں کام کرنیوالے محکمہ جاتی ملازمین کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔ فیاض الحسن چوہان نے جیلوں میں قیدیوں کو موبائل، منشیات کی ترسیل اور وی وی آئی پی پروٹوکول کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ اس قسم کی سرگرمیوں کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جیل خانہ جات کے قوا نین بالخصوص پنجاب پرزنز ایکٹ 1894 اور پنجاب پرزنرز ایکٹ 1900 میں جدید معاملات کے مطابق ترامیم کی جائیں گی۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -