وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات اولین ترجیح، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات اولین ترجیح، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  

  لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہاہے کہ وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات ہماری اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی ہماری اولین ترجیح ہے. انہوں نے کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر کہا کہ وکلاء اور سائلین لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ عدالتوں میں کورونا کے پھیلاؤروکا جا سکے. انہوں نے مزید کہا کہ بار اور بنچ کا بنیادی مقصد جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے ہم شب و روز کوشاں ہیں،اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے. وکلاء وفد کی صدارت بار کے صدر ایڈووکیٹ چودھری ناصر اقبال کررہے تھے جبکہ ملاقات کرنے والوں میں محمد کامران الرشید میو اور میاں شاہد رسول ایڈووکیٹس بھی شامل تھے، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -