14 اپارٹمنٹس  60 لاکھ میں نیلام کرنے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور 

14 اپارٹمنٹس  60 لاکھ میں نیلام کرنے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر گلبرگ کے علاقے میں کروڑوں روپے کے14 اپارٹمنٹس صرف 60 لاکھ روپے میں نیلام کرنے کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے نیلام کئے گئے، اپارٹمنٹس کا قبضہ تاحکم ثانی روک دیاہے،فاضل بنچ نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کیلئے طلب کرلیا،مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے خالد مجیب خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے شاہد اکرام صدیقی ایڈووکیٹ نے پیش ہوکرموقف اختیار کیا کہ بینک آف پنجاب کا نادہندہ ہونے کی بنیاد پر اس کے کروڑوں روپے کے14 اپارٹمنٹ 60لاکھ روپے میں نیلام کردئیے گئے،انہوں نے نیلامی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت عالیہ نے دائری کے وقت 20 فیصد رقم جمع نہ کروانے کے باعث درخواست سماعت کے لئے منظور ہی نہیں کی،درخواست دائر کرتے وقت 20 فیصد رقم کا جمع کروانا آئینی اور قانونی طور پر لازم نہیں تھا،استدعا ہے نادہندگی کی بنیاد پر جائیداد کی نیلامی کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے۔درخواست میں مزیداستدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک اپارٹمنٹس کا قبضہ نیلامی حاصل کرنے والے فریق کے حوالے نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

سماعت منظور

مزید :

صفحہ آخر -