بھٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے کیخلاف درخواست سیشن جج کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی گئی

   بھٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے کیخلاف درخواست سیشن جج کی رپورٹ کے بعد نمٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے پاکپتن میں اینٹوں کے بھٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست سیشن جج کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی، گزشتہ روز عدالت کے روبرو سیشن جج پاکپتن نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیاکہ سول کورٹس کے بھٹے کھولنے کی اجازت دینے کے تمام احکامات واپس لے لئے گئے ہیں،سول عدالت کی جانب سے جاری حکم امتناعی واپس لے لئے گئے ہیں،ضلع پاکپتن میں اب کسی سول عدالت کا بھٹوں کے چلانے کا حکم امتناعی موجود نہیں، ضلع پاکپتن میں اب کسی بھٹہ مالک کو بھٹہ چلانے کی اجازت نہیں،جس کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی،درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سموگ کی وجہ سے عدالت عالیہ نے صوبے بھر کے بھٹے بند کرنے کا حکم دیا لیکن سول کورٹس پاکپتن نے بھٹے کھولنے کا حکم دے دیا، ایسا حکم دے کر سول کورٹس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
 نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -