کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کیلئے درخواست‘ سیکرٹری اطلاعات کو فیصلہ کرنے کا حکم

   کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کیلئے درخواست‘ سیکرٹری اطلاعات کو فیصلہ کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ نافذ کرنے کے لئے دائر درخواست وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے،درخواست میں وفاقی وزارتِ طلاعات، پیمرا، صوبائی حکومت،پی بی اے اور اے پی این ایس کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور لاکھوں جانیں لے چکا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائر س جلد ختم نہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس 28فروری 2020ء کو سامنے آیا، کورونا وائرس ایک ان دیکھا دشمن ہے، صرف احتیاطی تدابیر سیجاسکتا ہے، مشکل وقت میں حکومت اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ہاوسز کی طرف سے ورکنگ جرنلسٹس کے حفاظت کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ دنیا کے 215سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والاکورونا وائرس ہر جگہ موجود ہوسکتا ہے، کچھ ہائی رسک علاقوں میں اس کی موجودگی کے امکانات مزید قوی ہوجاتے ہیں، ہسپتال،مارکیٹس، شاپنگ مالز، جلسوں کی صحافی کوریج کرتے ہیں، دنیا بھر میں جنگوں کے دوران اور شورش زدہ علاقوں میں رپورٹنگ کی گائیڈ لائنز اور ضابطہ اخلاق بنایا جاتا ہے، کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے لئے پاکستان میں وفاقی یا صوبائی سطح پر کسی قسم کا ضابطہ نہیں بنایا گیا، کوریج کرنے والے صحافیوں کی حفاظت کے لئے انتظامات اوران کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

کوڈآف کنڈکٹ

مزید :

صفحہ آخر -