توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید پر برہمی کا اظہار

   توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید پر برہمی کا اظہار

  

  لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر حکم امتناعی جاری نہیں ہوا تو ابھی تک ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت کے حکم پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا،عدالت میں نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی توڈی جی ایکسائز نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، اس پر فاضل جج استفسار کیا کہ کیا آپ کی اپیل پر حکم امتناعی جاری ہوا؟ عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست ابھی سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی،جس پر فاضل جج نے ڈی جی ایکسائز سے کہا کہ آپ کیا بات کررہی ہیں،عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ ڈی جی صاحبہ کو سمجھائیں عدالت کے حکم پر ہر صورت میں عمل ہوناہے،فاضل جج نے ڈی جی ایکسائز کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اظہار برہمی

مزید :

صفحہ آخر -