فرنیچر کی ورکشاپس کیخلاف دائردرخواست پرحکومت، ایل ڈی اے سے جواب طلب

      فرنیچر کی ورکشاپس کیخلاف دائردرخواست پرحکومت، ایل ڈی اے سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں میں فرنیچر کی ورکشاپس کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت اور ایل ڈی اے سے 27 نومبر کو جواب طلب کرلیاہے،مسٹرجسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ رہائشی علاقوں میں فرنیچر کہ ورکشاپس ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں، متعلقہ حکام قواعد کی خلاف ورزی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہے،رہائشی علاقوں میں فرنیچر ورکشاپس بند کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -