پنجاب کی ماتحت عدالتوں نے 6 روز میں 59ہزار674مقدمات نمٹا دیئے 

 پنجاب کی ماتحت عدالتوں نے 6 روز میں 59ہزار674مقدمات نمٹا دیئے 

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب کی ماتحت عدالتوں نے 6 روز میں 59ہزار674مقدمات کے فیصلے کردیئے جو ایک ریکارڈ ہے،ماتحت عدالتوں میں 9 نومبر سے 14 نومبر تک نمٹائے گئے مقدمات کے بارے میں لاہورہائی کورٹ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان 6دنوں میں سیشن کورٹس نے 14895 جبکہ سول عدالتوں نے6 روز میں 44779 مقدمات کے فیصلے کئے،سب سے زیادہ فیصلے لاہور کی عدالتوں نے کئے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بروقت اورشفاف فیصلے کرنے کی ہدایت کی تھی،رپورٹ کے مطابق سیشن عدالتوں نے چھ روز کے دوران قتل کے 89،دیگر سیشن کیسز کے 784 مقدمات کے فیصلے کیے۔جبکہ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالتوں نے منشیات کے 531 مقدمات کے فیصلے کیے۔ سیشن عدالتوں نے 6277 درخواست ضمانتوں کے مقدمات کے فیصلے سنائے۔ سیشن عدالتوں نے ہراساں کرنے کے خلاف 994، کریمنل اپیل 91,کریمینل رویزن کے 169 مقدمات کے فیصلے کئے۔ رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں نے 5485 ریگولر دعووں کے فیصلے کئے، سول عدالتوں نے 1412فیملی کیسز اور گارڈین کیسز کے فیصلے سنائے۔اسی طرح دیگر نوعیت کے کیسز کے فیصلے کیے گئے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشنری نے ماتحت عدالتوں کو مراسلہ لکھا تھا،جس پر عملدرآمد کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہے۔

فیصلے 

مزید :

صفحہ آخر -