ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے درخواست پر وزارت خارجہ سے جواب طلب 

   ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے درخواست پر وزارت خارجہ سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ سے 30نومبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزارسہیل ایمائنیول کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ایران میں بڑی تعداد میں پاکستانی قید ہیں، پاکستانیوں کو مختلف جرائم سزائیں ہو چکی ہیں، حکومت کی جانب سے ان کے اہل و عیال کو کوئی تفصیل فراہم نہیں کی جا رہیں، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو تفصیل حاصل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوایا مگر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا،وزارت خارجہ کو قید پاکستانیوں اور ان کی رہائی کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔ 

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -