پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ ہوا تو قیادت پر مقدمات درج ہونگے: شوکت یوسفزئی 

  پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ ہوا تو قیادت پر مقدمات درج ہونگے: شوکت یوسفزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہدایات کے باوجود ایسا ہوا تو قیادت کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔ ایپی ڈیمک قانون کے تحت اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، یہ سب لوگ کرپشن بچانے کے چکر میں ہیں۔
 خیبر پختونخوا 
  

مزید :

صفحہ آخر -