پنجاب حکومت کی پی ڈی ایم کو جلسہ  کی اجازت نہ دینے کی سفارش

  پنجاب حکومت کی پی ڈی ایم کو جلسہ  کی اجازت نہ دینے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے اور جلسہ کرنے پر قانونی کارروائی کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لیے سفارشات تیار کرلی، وزیر قانون نے ابتدائی سفارشات مرتب کی ہے کہ جلسہ ہونے کے کیا اقدامات ہونے چاہییں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرقانون پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی سفارشات ارسال کر دیں، جس میں پی ڈی ایم کوجلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے اور بلااجازت جلسہ کرنے پر قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ابتدائی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ جلسے سے قبل کارکنان کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے اور پی ڈی ایم کی اے اور بی کلاس قیادت گھروں میں نظربند کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے سفارشات کو وفاق کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -