پاکستان افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے، معید یوسف

    پاکستان افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے، معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے پاکستان افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنیوالے جاپانی سفیر کیمینوری متسودا سے دوران گفتگو کیا، ملاقات میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تھنک ٹینک کے اشتراک کو مضبوط کیا جائیگا، اس سلسلے میں جاپانی سفیر نے تجاویر بھی دیں۔جاپانی سفیر نے بھار تی دہشت گردی کی دستاویز کو سنجیدگی سے پرکھنے میں دلچسپی بھی ظاہر کی، ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ جاپانی سفیر نے افغانستان اور پاکستان میں علاقائی رابطہ بڑھانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا پاکستان اقتصادی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کررہا ہے اور خطے کیلئے معاشی بیس بن رہا ہے، پاکستان افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے۔ پاکستانی ہنر مند وں کے جاپان میں روزگار کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔
معید یوسف

مزید :

صفحہ آخر -