تارکین وطن بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں، پرویزالٰہی 

         تارکین وطن بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں، پرویزالٰہی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی محمد برجیس طاہر، بیرسٹر عثمان ابراہیم اور سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسلم پرویز گل بھی موجود تھے  چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔اکرم مسیح گل سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کامثبت پہلو اجاگر کرنے میں اقلیتی برادری کا بڑا کردار ہے، تارکین وطن بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں  اکرم مسیح گل نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے کرسچن کمیونٹی کیلئے جو کام کئے ان کی مثال نہیں ملتی  اقلیتوں کیلئے پہلی بار وزارت قائم کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں کو واپس کیا  چرچز کی تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز قائم کیے اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جس پر کرسچن کمیونٹی تہہ دل سے آپ کی مشکور ہے۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -