وزیر منصوبہ بندی اور چینی سفیرکا  سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال 

 وزیر منصوبہ بندی اور چینی سفیرکا  سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال 

  

 اسلام آ باد (آ ئی این پی) پاکستان میں چین کی نئے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی جس  میں سی پیک کے تحت  جاری منصوبوں پر بات  چیت کی گئی،  وزیر منصو بہ بندی اسد عمر نے کہاکہ پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں،ملاقات میں خصوصی طور پر سی  پیک کے تحت صنعتی تعاون پر بات ہوئی، ملاقات میں سی پیک پر قائم ورکنگ گروپس کے حالیہ اجلاسوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔جمعرات کو وزات منصو بہ بندی و ترقی   کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق   پاکستان میں چین کی نئے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی،  ملاقات میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر بات ہوئی،وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسد عمر نے کہاکہ پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں،ملاقات میں خصوصی طور پر سی پیک  کے تحت صنعتی تعاون پر بات ہوئی، ملاقات میں سی پیک پر قائم ورکنگ گروپس کے حالیہ اجلاسوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا، وزیر منصوبہ بندی اور چینی سفیر نے مل کر سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے پر اتفاق کیا ۔ چین کے سفیر نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے۔ 

سی پیک 

مزید :

صفحہ آخر -