کورونا کے نام پر جلسے جلوسوں پر پابندی قبول نہیں، منظور احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ کورونا کے نام پر جلسے جلوسوں پر پابندی قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے لیکن حکومت کے خلاف تحریک نہیں رکے گی وہ پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس کے بعد چودھری اسلم گل،ملک عثمان اور عاصم بھٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملتان اور لاہور کے جلسوں میں پارٹی کارکن بھر پور شرکت کریں گے چوہدری منظور نے کہا کہ آٹا چینی، گیس بجلی سکینڈل کی صورت عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے گئے ان سکینڈلز میں ملوث تمام کردار وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھے ہیں. اجلاس میں گلگت الیکشن میں زبردست قائدانہ صلاحتیں دیکھانے پر چیئرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا گیا.گلگت الیکشن سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔
منظور احمد