جعفریہ حج عمرہ و زیارات پنجاب کے نئے صدر،جنرل سیکرٹری کا انتخاب

 جعفریہ حج عمرہ و زیارات پنجاب کے نئے صدر،جنرل سیکرٹری کا انتخاب

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جعفریہ حج عمرہ زیارات ایسوسی ایشن پنجاب کا مرکزی دفتر میں چئیرمین جعفریہ ایسوسی ایشن ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی زیر صدارت سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم الحاج شفقت حسین بھٹہ،علامہ سید حیدر علی موسوی اور ہمشیرہ علامہ محمد حسین اکبر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں جعفریہ حج عمرہ و زیارات پنجاب کے سال 2020-21کیلئے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا اورسابقہ کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علامہ امجد علی عابدی چیف ایگزیکٹو نجفی ٹریولز بطور صدر منتخب ہوئے جبکہ سید سبط حسن کا بطور جنرل سیکرٹری انتخاب ہوا۔ آخر میں تقریب حلف برداری ہوئی اور چئیرمین ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے دونوں ممبران سے حلف نامہ لیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرعلامہ محمد حسین اکبر،علامہ رائے ظفر علی،الحاج منظور حسین جعفری،علامہ امجد علی عابدی،علامہ سید علی رضا نقوی،سید ظہور حسین شاہ،سید کاظم طیار موسوی،سید محمداعلی زیدی،ملک حسنین رضا،سید سبط حسن، علی حسین اکبر،عرفان علی جعفری،رائے محمد اطیب مھدی،عدنان علی جعفری،علی رضاعابدی،شبر حسین اکبر نے شرکت کی۔

جعفریہ حج عمرہ و زیارات

مزید :

صفحہ آخر -