سیکرٹری مذہبی امور کی التوا کا شکار متروکہ وقف املاک کے کیسز کی سماعت

           سیکرٹری مذہبی امور کی التوا کا شکار متروکہ وقف املاک کے کیسز کی ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی اسلام آباد میں 2005 سے التوا کا شکار متروکہ وقف املاک کے کیسز کی سماعت، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے آج اپنے دفتر میں متروکہ وقف املاک کیسز کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک (انتظام و انصرام) ایکٹ 1975کے سیکشن 17کے تحت وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلوں کے خلاف نگرانی کی اپیلوں کی سماعت کا اختیار دیا گیا ہے۔ ایسے کیسز کے فیصلے 2005 سے زیر التوا تھے۔ موجودہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی خصوصی ہدایات پر ایسے زیر التوا کیسوں کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلوں کا کام شروع کیا گیا۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد میں آج زیر التواء کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے سنائے گئے۔ وفاقی سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز حسین جعفر جب سے بطور سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں انھوں سے متروکہ وقف املاک کے زیر التوا کیسز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے 200 سے زیادہ کیسوں کے متعلقہ فریقین کو سن کر 100سے زائد کیسز پر فیصلے کئے۔ جس سے متروکہ وقف املاق بورڈ کو 3600 ملین سے زائد رقم کے مالی فائدے کے ساتھ ساتھ 65 ایکڑ متروکہ وقف زمین اور 200 سے زائد دوکانیں واگزار ہوئی ہیں۔

سماعت

مزید :

صفحہ آخر -