ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، خسرو بختیار 

  ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، خسرو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہاہے کہ ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہو گی، ڈیم کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ جمعرات کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا اجلاس وزیر خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا جس میں آبی وسائل سیکٹر میں بیرونی امداد سے جاری منصوبوں پر جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بیرونی امداد سے جاری آبی وسائل کے 15 منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔ خسرو بختیار نے کہاکہ شعبہ آبی وسائل ملکی معیشت و توانائی کیلئے اہمیت کا حامل ہے، ہماری حکومت نے برسرِ اقتدار آتے ہی ڈیمز کی تعمیر پر کام شروع کیا۔ خسرو بختیار نے کہاکہ ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہو گی، ڈیم کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آبی وسائل کے ڈویلپمنٹ منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
خسرو بختیار 

مزید :

صفحہ آخر -