سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 40540.70پوائنٹس پر پہنچ گیا 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 40540.70پوائنٹس پر پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروباری اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہنے کے بعد محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 26.03پوائنٹس کے اضافے سے 40540.70پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب85کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئی جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت29.24فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40428پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس  40746پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس26.03پوائنٹس کے اضافے سے40540.70پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 0.15پوائنٹس کے اضافے سے17056.64پوائنٹس اور40.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28431.52پوائنٹس کی سطح پر گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ199میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب44ارب41کروڑ37لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب49ارب26کروڑ48لاکھ روپے ہو گیا۔ادھر ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں جمعرات کوڈالر کی قدر 79 پیسے بڑھ گئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 62 پیسے رہی۔دو روز میں انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 32 پیسے بڑھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 161 روپے رہی۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ12ہزار700روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ رو ز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16ڈالرکی نمایاں کمی سے 1859ڈالر ہوگئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے 1لاکھ 12ہزار700روپے جبکہ دس گرام سو نے کی قیمت 86روپے کی کمی سے96ہزار622روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے مستحکم رہی۔
سٹاک ایکس چینج

مزید :

صفحہ آخر -