جعلی پولیس آفیسر بن کے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار 

  جعلی پولیس آفیسر بن کے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مستی گیٹ پولیس نے جعلی پولیس آفیسر بن کے لوگوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم دوران تلاشی لوگوں کی رقم ہتھیالیتا اورمزاحمت کرنے پر اسلحہ نکال لیتا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل،پولیس کی یونیفام،ہتھکڑی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ملزم یسین متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -