سروس ڈلیوری کو مزیدآسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں: آئی جی

سروس ڈلیوری کو مزیدآسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں: ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے خیبر پختونخواہ (کے پی کے) پولیس کے زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانے کیلئے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے تاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق شہریوں کے مسائل نہ صرف فی الفور حل ہوں بلکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی روابط مزید بہتر اور مضبوط ہوسکیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ افسران واہلکاروں کی اکاؤنٹیبلٹی میں پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے  انہوں نے مزیدکہا کہ فورس کی تربیت بالخصوص انویسٹی گیشن کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں جبکہ پبلک ڈیلنگ اور سٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے فورس کے تربیتی نصاب کواپ گریڈکردیاگیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سپیشلائزڈ فورسزجیساکہ سی ٹی ڈی، ایس پی یو، ڈولفن، پیرو اور اینٹی رائٹ فورس کی تشکیل سے معاشرے میں قانون کی بالا دستی برقرار رکھنے، دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے  پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی، پشاور سے آئے چھٹے جونیئر کمانڈ کورس کے وفد میں 26زیر تربیت افسران اور 2ٹرینرزشامل تھے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے وفد کے شرکاء کو جدید پولیسنگ، آئی ٹی ریفارمز اور سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ پنجاب پولیس کی بہترین حکمت عملی اور بروقت کاروائیوں کی بدولت صوبہ بھر میں دہشت گردی، اغوا ء برائے تاوان دیگر جرائم میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے   آئی جی پنجاب نے وفدمیں شامل پولیس افسران کی جانب سے آئی ٹی پراجیکٹس اور جرائم کی صورت حال سمیت دیگر موضوعات بارے سوالات کے جوابات بھی دئیے  اس موقع پرایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، اظہر حمید کھوکھراور ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب اور وفدکے سربرا ہ کے مابین یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -