سکلز پنجاب جاب پورٹل کا افتتاح، ہنر مند نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوگی 

      سکلز پنجاب جاب پورٹل کا افتتاح، ہنر مند نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوگی 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں سکلز پنجاب جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کے ہنر مند نوجوانوں کوملازمت کے مواقع کی فراہمی کیلئے سکلز پنجاب جاب پورٹل کا قیام ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)کا ایک اہم انقلابی اقدام ہے۔ ٹیوٹا کی جانب سے صوبے کا پہلا باضابطہ جاب پورٹل بے روزگار ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ آجر کو ہنر مند نوجوانوں کے انتخاب میں مدد فراہم کرے گا۔ جاب پورٹل کا اجراء مشکل کام تھا جو ٹیوٹا نے کر دکھایا ہے۔ اس پورٹل کے تحت مختلف فنی تعلیمی اداروں سے تربیت حاصل کرنے والوں کی رجسٹریشن ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران فنی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات دینے والے طلباء و طالبات کو امتحانی اور داخلہ فیس کی معافی کی مد میں 55 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ 35 ارب روپے سے پنجاب روز گار سکیم کا آغاز کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے سے درخواست گزاروں کو آسان قرضوں کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا ہے اور ہمیں بھی اپنے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر آگے بڑھنا ہے۔ 

جاب پورٹل

مزید :

صفحہ آخر -