جاگیرداروں و ڈیروں اور سرمایہ داروں نے انتخابی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے: سراج الحق

جاگیرداروں و ڈیروں اور سرمایہ داروں نے انتخابی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی روایتی الیکٹ ایبلز کی بجائے ایکسیپٹ ایبلز پر یقین رکھتی ہے۔73سال سے مسلط الیکٹ ایبلز نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔یہی الیکٹ ایبلز ہر حکومت کے ساتھ نظر آتے ہیں اور انہی کی وجہ سے جمہوریت اپنی جڑیں مضبوط نہیں کرسکی۔موجودہ حکومت میں وہی لوگ شامل ہیں جو مشرف،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے۔جب تک سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت نہیں لاتیں جمہوریت پھل پھول نہیں سکے گی۔جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری اور پروگریسو جماعت ہے۔ہم ملک میں سیاسی و جمہوری نظام کے استحکام کی جدوجہد کررہے ہیں۔جاگیر دار وں وڈیروں اور سرمایہ دار وں نے انتخابی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔کسی حکومت نے بھی بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرنے کی طرف توجہ نہیں دی۔جماعت اسلامی گراس روٹ لیول تک انتخابی نظام کو عوام کی مرضی کے مطابق بنانا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب امیر و صدر سیاسی و پارلیمانی امور لیاقت بلوچ کی صدارت میں منصورہ میں ہونے والے مرکزی پارلیمانی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب امراء ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو اور ملک بھر سے آئے ہوئے ممبران مشاورتی کونسل نے شرکت کی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کی اقتصادی تباہی کا اصل ذمہ دار حکمران ٹولہ ہے جنہوں نے سودی قرضے لیکر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے۔مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی کی وجہ سے عوام مایوسی اور بے چینی کا شکار ہیں۔کل ملکی پیداوار کا چالیس فیصد قرضوں کے سود کی ادائیگی میں چلاجاتا ہے،حکومتی گاڑی کا پہیہ چلانے کے بعد ترقیاتی کاموں اور عوام کو تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کیلئے خزانے میں کچھ نہیں بچتا۔عام آدمی بری طرح پس چکا ہے،لاکھوں نوجوان بے روز گاری کے ہاتھوں تنگ ہیں اورحکومتوں کی عدم توجہ اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -