کورونا وباء،پبلک سروس کمیشن کے تحت لیکچرار کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے شیڈول امتحانات موخر
لاہور(این این آئی) کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت لیکچرار کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے 21اور22نومبر کو شیڈول امتحانات موخر کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق 21اور22نومبر کو عربی، باٹنی اورہسٹری سمیت دیگر کے لئے لیکچرارکی آسامیوں پر امتحانات شیڈول تھے جنہیں موخر کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 80ہزار امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کرنا تھی۔ امتحانی مراکز میں کورونا کیسز کی نشاندہی کے بعد امتحانات موخر کئے گئے ہیں۔