پنجاب بھر میں محافل میلا د،سیرت کانفرنسز، تعتیہ مشاعروں کا سلسلہ جاری 

پنجاب بھر میں محافل میلا د،سیرت کانفرنسز، تعتیہ مشاعروں کا سلسلہ جاری 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا چوتھا روز بھی مذہبی جوش و خروش اور نبی پاک سے عقیدت و محبت کے جذبات کے اظہار کے ساتھ منایا گیا۔ صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں محافل میلاد، نعتیہ مشاعروں، سیرت کانفرنسز اور سماع کی محفلوں کا سلسلہ جاری رہا  ان تقریبات کے شرکاء نے آنحضرتؐ کے ساتھ اپنی بھرپور محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نبی ؐکی آن پر سب کچھ نچھاور کر دیا جائے گا اور جو عناصر انبیاء اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں ان سے کسی قسم کا سمجھوتہ ناممکن ہے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ٹاؤن ہال لاہور میں کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیرصدارت سیرت النبیؐ پر علماء  و مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی ادھر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کی  دربار سخی سرور سے بھی ریلی نکالی گئی جس کے بعد سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی۔ ننکانہ صاحب ضلع میں بھر کے سکولوں میں محافل میلاد، نعت خوانی اور کوئز پروگرام منعقد ہوئے  راجن پور میں پبلک سکول میں محفل نعت اور اسم محمدؐ کے پوسٹرز کا مقابلہ ہوا۔ دانش سکول حاصل پور میں بھی تقریری مقابلے منعقد ہوئے  پاکپتن میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام علماء  و مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی۔ لیہ میں ضلعی سطح پر نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے جس کے بعد پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ادھر رحیم یار خان میں گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سیرت النبیؐ کانفرنس اور جناح حال میں سیرت کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔ بہاولنگر میں شان رحمت اللعالمین کے ہفتے کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس سے صوبائی وزیرزکوٰۃ و عشر شوکت لالیکا نے خطاب کیا۔ چکوال میں بھی ضلع کے تمام سکولوں میں محافل میلاد کا انعقاد ہوا۔  سرگودھا میں بھی محکمہ خصوصی تعلیم اور سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ چنیوٹ میں میونسپل کارپوریشن چوک سے ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی گئی  ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ریلی کی قیادت کی۔ اوکاڑہ میں بھی محفل میلاد، سیرت النبی کانفرنس اور مقابلہ قرآت و نعت خوانی کا انعقاد ہوا  فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں علماء و مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے صوبائی وزیرپراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین اور کمشنر نے خطاب کیا۔ ادھر لودھراں اور کہروڑ پکا میں تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کے درمیان سیرت کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ وہاڑی میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول میں سیرت النبیؐ پر تقریری مقابلے ہوئے تقریب سے ڈپٹی کمشنر نے بھی خطاب کیا۔ ساہیوال میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی اور ساہیوال آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل نعت اور خصوصی لیکچر منعقد ہوئے۔ شہر کی نامور شخصیات نے ان تقریبات میں شرکت کی۔ 

رحمت اللعالمین

مزید :

صفحہ آخر -