پاکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ فائیواختتام پذیر 

     پاکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ فائیواختتام پذیر 

  

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان اور  روس کی مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر ہوگئیں، اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کے سپیشل فورسز کے دستوں نے جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 5کی اختتامی تقریب یہاں کھاریاں کے نزدیک نیشنل کاؤنٹرٹیررزم سنٹر(این سی ٹی سی) میں منعقد ہوئی جس میں روس کی سفیر ڈنیلاگینک،انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن (آئی جی ٹی  اینڈ ای)لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن اور دونوں اطراف سے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی اورانہوں نے  فوجی مشقوں  کا مشاہدہ کیا۔اس دوران پاکستان روس فیڈریشن کے خصوصی فوجی دستوں نے انسداد دہشتگردی آپریشنز کے طریقہ کار اور حقیقی مہارتی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل طویل دروزبہ 5کا انعقاد تربیلہ اور این سی ٹی سی پبی میں انعقاد کیا گیا تھا۔مشق کے دوران ٹیموں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قابل قدر تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کیا اور انہوں نے تربیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کا بھی مظاہرہ کیا۔دروزبہ کے عنوان سے پہلی پاک روس مشترکہ مشقیں 2016 اور تیسری 2018 میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں، جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں منعقد ہوئیں۔ اس سلسلے کی پانچویں مشقیں رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان میں شروع ہوئی تھیں۔

 جنگی مشقیں 

مزید :

صفحہ آخر -