کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی افسران کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی افسران کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری

  

  لاہور (آن لائن)محکمہ خزانہ پنجاب نے بڑے افسران کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظور دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افسران کا تعلق محکمہ پی این ڈی سے ہے جنہوں نے یوٹیلیٹی الاؤنس کے اجراء کے لئے سفارشات کر رکھی تھیں۔ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی منظوری کے بعد محکمہ پی این ڈی کے گریڈ 20 کے 10 افسران کو ماہانہ 30 ہزار روپے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا جبکہ یہ افسران اس الاؤنس کی مد میں سالانہ 36 لاکھ روپے یوٹیلیٹی الاؤنس موصول کریں گے۔ 

کابینہ کمیٹی 

مزید :

صفحہ آخر -