گستاخانہ خاکوں کیخلاف چند روز قبل فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیاتھا 

    گستاخانہ خاکوں کیخلاف چند روز قبل فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیاتھا 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی نے فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج کے بعد دو روز قبل ہی  حکومت سے مذاکرات کیے تھے۔معاہدے پر حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور تحریک لبیک کی جانب سے امیر کے پی کے ڈاکٹر محمد شفیق امینی، امیر شمالی پنجاب عنایت الحق شاہ اور ناظم اعلی شمالی پنجاب علامہ غلام عباس فیضی نے دستخط کیے تھے۔معاہدے کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ کے اندر ملک بدر کردیا جائے گا، فرانس میں پاکستان کا سفیر تعینات نہیں ہوگا، تمام فرانسیسی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا، تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کردیا جائے گا بعدازاں اس مارچ کے شرکا پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا۔

دھرنا 

مزید :

صفحہ اول -