دھرنے کے دوران علامہ خادم رضوی  کو 103 بخار، ڈرپ لگی ہوئی تھی

  دھرنے کے دوران علامہ خادم رضوی  کو 103 بخار، ڈرپ لگی ہوئی تھی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی گذشتہ چند روز سے شدید بیمار تھے اور حالیہ فیض آباد دھر نے کے دوران بھی تحریک لبیک کے سربراہ 103 بخار میں مبتلا تھے اور دوران دھرنا انہیں وہیل چیئر پرہی ڈرپس بھی لگتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق  علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال نے پورے ملک کے دینی طبقوں میں سوگ کی کیفیت طاری کر دی ہے،علامہ خادم حسین رضو ی گذشتہ چند روز سے سخت بیمار تھے تاہم بیماری کی حالت میں ہی وہ تین دن تک گستاخانہ خاکوں اور فرانس کیخلاف فیض آباد میں ہونیوالے دھرنے کی نہ صرف قیادت کرتے رہے بلکہ 103 بخار ہونے کے باوجود سخت سردی میں ہی دھرنے کے شرکاء کیساتھ مسلسل موجود رہے، علامہ خادم حسین رضوی کو فیض آباد دھرنے کے دوران وہیل چیئر پر ہی ڈاکٹرز نے ڈرپیں بھی لگائیں،ڈاکٹرز نے علامہ خادم حسین رضوی کو ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا تاہم انہوں نے دھرنے کی جگہ سے جانے سے انکار کر دیا تھا۔

بخارڈریپ

مزید :

صفحہ اول -