وزیراعظم نااہلی درخواست پر اعتراضات کی سماعت 17 دسمبر مقرر

  وزیراعظم نااہلی درخواست پر اعتراضات کی سماعت 17 دسمبر مقرر

  

   اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے عائد کردہ اعتراضات پر سماعت 17 دسمبر کو مقرر کر دی جسٹس عمر عطا بندیال اعتراضات کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔درخواست گزار کاشف سلیمانی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی قبل ازیں درخواست گزار کاشف سلیمانی کی طرف سے وزیراعظم کی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیاتھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں،وزیراعظم نیب کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں وزیراعظم کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا  جائے درخواست پر رجسٹرار آفس نے نو اعتراضات عائد کیے تھے رجسٹرار آفس کے عائد کردہ اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ درخواست کی زبان ناقابل فہم ہے جو سپریم کورٹ رولز 1980 کے مطابق نہیں درخواست میں واضح نہیں کہ کون سا عوامی مفاد متاثر ہوا ہے درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم پاکستان کو فریق نہیں بنایا جا سکتا ان وجوہات کی بناپر درخواست ناقابل سماعت ہے اب ان اعتراضات پر سماعت 17 دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔ 

سماعت مقرر

مزید :

صفحہ اول -