نیویارک، کشمیر مشن کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ 

  نیویارک، کشمیر مشن کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ 

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں کشمیر مشن یو ایس اے کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، لوگوں نے کشمیر کی آزادی کے نعرے لگائے۔ امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے مظاہرے میں آزاد کشمیر کے جھنڈے اور پوسٹر اٹھائے پاکستانی و کشمیری شہریوں نے شرکت کی، مظاہرے کا مقصد کانفرنس کے شرکا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا۔ احتجاج بھارتی قونصلیٹ میں امریکی کاروباری شخصیات کو دیئے گئے ناشتے اور کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔

مظاہرہ

مزید :

صفحہ اول -