مقبوضہ کشمیر، مزید 4نوجوان شہید، ایل او سی پر انڈین فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ

  مقبوضہ کشمیر، مزید 4نوجوان شہید، ایل او سی پر انڈین فورسز کی بلا اشتعال ...

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے۔ ضلع جموں میں قابض فوج نے چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ کشمیریوں نے بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔غاصب بھار تی فوج چن چن کر کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ٹرک میں سوار چار نوجوان ہائی وے پر جموں سے سرینگر جا رہے تھے قابض فوج کے اہلکاروں نے انہیں ناگ روٹا ٹول پلازہ پر گھیرے میں لے کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں کو جعلی مقا بلے میں شہید کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ قابض فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی گئی۔خیال رہے کہ بھارت نے رواں برس اکتوبر تک 234 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے چودہ افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ دوسری طرف دلی سرکار نے49 اضافی بٹالینز مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے  بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کھو ئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فا ئر نگ اور گولہ باری سے گھروں کو جزوی نقصان ہوا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعت نہیں ملی۔ پاک فوج نے موثر جوابی کا ر ر و ا ئی دشمن کی گنوں کے منہ بند کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں ٹائیں، چتر، بھینسہ گالہ، جگا لپا ل میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ 

بھارت فائرنگ

کشمیری نوجوان

مزید :

صفحہ اول -