بیساکھیاں ہٹا دیں حکومت گرنے میں سکینڈ بھی نہیں لگے گا، ترجمان پی ڈی ایم 

 بیساکھیاں ہٹا دیں حکومت گرنے میں سکینڈ بھی نہیں لگے گا، ترجمان پی ڈی ایم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہاہے مہنگائی ختم کرنے کیلئے مو جو دہ حکومت کو ہٹانا ہوگا،ہم جلسے کیلئے اجاز ت مانگیں گے نہ ملی تو بھی جلسہ کریں گے،بیساکھیاں ہٹا دیں حکومت گرنے میں ایک سکینڈ بھی نہیں لگے گا،ہم آئین کی بالادستی اور شفاف غیرجانبدار الیکشن چاہتے ہیں، حکومت کو ر ونا کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے،،ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیا جائے۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں میاں افتخار نے کہا یہ عجیب ہے حکومتی پروگراموں میں کورونا نہیں ہوتا اور اپوزیشن کے جلسو ں میں کورونا آجاتا ہے،ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے، حکومت یہ نہ کہے جلسے نہیں ہونے چاہیئیں،اپنی ذمہ داری پوری کریں،ہمیں ماسک سینی ٹائزر فراہم کریں، یہ صاف ظاہر ہے حکومت اپوزیشن کے جلسوں کو ناکام بنانے کیلئے ایسا کر رہی ہے، کورونا وائرس ہوتے ہوئے امر یکہ اور گلگت بلتستان میں الیکشن ہوسکتا ہے،تو جلسے کیوں نہیں۔ حکو مت اگر خود راستہ دے تو یہ ان کیلئے باعزت راستہ ہوگا، حکومت تو ڈلیور کرتی ہے۔ دہشتگردی کاخطرہ ہے لیکن اسکایہ مطلب نہیں کہ صرف اپوزیشن کے جلسے بندہوں،ہم توکارو با رز ندگی اس وقت بھی چلاتے رہے جب روزدوتین دھماکے ہوتے تھے،ہم جلسہ کررہے ہیں،طریقہ کار کے مطابق تو ان کو ہمارے پاس آنا چاہیے،انہوں نے غلط طریقہ کار ا پنا یا،چا ہتے ہیں ہم ان کے پاس جائیں۔
میاں افتخار

مزید :

صفحہ اول -