آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مس انجیلا اگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں تنازعات کے خاتمے اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، ملاقات میں بالخصوص افغان امن عمل کے حوا لے سے امور پر بات چیت کی گئی۔امریکی ناظم الامور انجیلا اگلر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار اور افغان امن عمل میں معاونت کی فراہمی پر تعریف کی،انہوں نے افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کیلئے امریکہ کی جانب سے تعاون جاری رہنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
آرمی چیف