امریکی وزیر خارجہ کا نئے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی نو آبادی کا دورہ 

   امریکی وزیر خارجہ کا نئے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی نو آبادی کا دورہ 

  

 واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز نئے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی نو آبادی کا دورہ کیا۔امریکی ٹی وی چینل نیوز میکس نے یہ رپورٹ نشر کرتے ہوئے اسے ٹرمپ انتظامیہ کا جاتے جاتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے یک جہتی کا اظہار کہا ہے۔جبکہ فلسطینیوں نے اس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے پومپیوکی مغربی کنارے کی زمین پر کنٹرول کو مضبوط بنانے میں اسرائیل کی مدد کرنے کی کوشش کہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بیت المقد س کے نزدیک بستی کا دورہ کیا۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ناجائز مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا ہو۔ فلسطین اور مسلم ممالک سمیت بیشتر دنیا اسرائیل کی ان نو آبادیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔یادرہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خطے میں امن کا فارمولا پیش کرتے ہوئے دو قومی نظریے کی حمایت کی جس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا گیا تھا تاہم انہوں نے یہاں اسرائیل کی مقبوضہ نو آبادیوں کے قیام کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

دورہ 

مزید :

صفحہ اول -