کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت 4افراد کو 10سال 6ماہ قید کی سزا، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت 4افراد کو 10سال 6ماہ قید کی سزا، ...

  

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت چار افرادکو 2 مقدمات میں سا ڑ ھے 10،10سال قید کی سزاکاحکم سنادیا،عدالت نے اس سب کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سنایا، سزا پانے والوں میں حافظ سعید، پرو فیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد شامل ہیں جبکہ شریک ملزم پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی،سی ٹی ڈی کی جانب سے پروفیسر حافظ سعید کو جولائی 2019 ء کو گرفتار کیا گیا تھا،یادرہے حافظ سعید کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں جماعت الدعو ۃ کے رہنماؤں کیخلا ف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی عدالتو ں میں زیرسماعت ہیں۔

حافظ سعید سزا

مزید :

صفحہ اول -