جنوبی وزیرستان، فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان شہید، 1زخمی

جنوبی وزیرستان، فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان شہید، 1زخمی

  

  جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری بھرپورجوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدار مطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔علاوہ ازیں  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بربریت اور جنونیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جیتی جاسکتی ہے، جسے حکمرانوں نے سردخانے کی نذر کردیاہے۔

دہشتگرد حملہ

مزید :

صفحہ اول -